وادی جہلم نیزہ بازی چمپئن شپ 40 ٹیموں کے درمیان جنگ
گڑھی دوپٹہ، امیرالدین مغل
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی جہلم میں۔ پہلی مرتبہ نیزہ بازی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں چالیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں وادی جہلم کے گڑھی دوپٹہ گراؤنڈ میں ڈھول کے تھاپ اور گھوڑوں کے رقص کے ساتھ نیزہ بازی کے مقابلے شروع ہوئے۔
گڑھی دوپٹہ کے کالج گراؤنڈ میں ہونے والے نیزہ بازی ہے مقابلوں میں مختلف شہروں سے 40 ٹیموں کے 180 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں کم عمر کے لڑکے لڑکیاں بھی شامل ہیں اس علاقے میں پہلی مرتبہ نیزہ بازی کے کھیل کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے۔
نیزہ بازی چمپئن شپ کشمیر کے سابق وزیر اعظم ممتاز حسین راٹھور کی یاد میں منعقد کی گئی ہے ان مقابلوں کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان تھے۔
چمپئن شپ کے ایک منتظم فہد راٹھور نے (کی نیوز)کو بتایا کہ اس کھیل کے زریعہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں کی طرف لانا ہے اس طرح کے مزید ایونٹ بھی کروائے جائیں گے اور نوجوانوں کو اس کھیل کی تربیت بھی دیں گے۔
نیزہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لینے والی کم سن لڑکی منائر ذاہد کا (کی نیوز) سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسکا تعلق مظفرآباد سے ان کا اسلام آباد رائیڈ کلب ہے ان کے چاچا نے ان کو نیزہ بازی سکھائی ہے ان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو بھی اس کھیل میں حصہ لینا چاہئے عموماً والدین لڑکیوں کو اس کھیل کیلئے اجازت نہیں دیتے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے یہ کوئی برا کھیل نہیں تھوڑا خطرناک ہے لیکن اگر تربیت لی جائے تو لڑکیوں کھیل سکتی ہیں۔
نیزہ بازی کی اس چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا اس لئے ہر ٹیم جیت کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔