صدر نے متنازعہ آرڈیننس واپس لینے کی ہدائت کر دی۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر کو فوری طور پر پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس واپس لینے اور اور اس آرڈیننس کے تحت گرفتار شدگان کی فوری رہائی کی ہدایت کر دی ہے۔
ایوان صدر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا گیا کہ صدر نے یہ ہدایات وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں کی ہے۔
دریں اثناء حکومت آزاد کشمیر نے فوری طور پر اس سلسلے میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متنازعہ آر ڈی نینس کے تحت گرفتار عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما پہلے ہی رہا ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کہا ہے کہ اب بات صدارتی آرڈیننس کی واپسی سے آگے نکل چکی ہے اب چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر مکمل عملدرآمد تک احتجاج جاری رہے گا۔
شدید سردی میں اس وقت پاکستان کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ملانے والوں راستوں کوہالہ ،برار کوٹ ،آزاد پتن سمیت دیگر مقامات پر ہزاروں افراد دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور تمام انٹری پوائنٹس کو بند کر رکھا ہے۔