چین پاکستان میں ہزاروں AV چارجنگ اسٹیشن کھولے گا۔
بیجنگ، کی آئی مانیٹرنگ ڈیسک
چین کی ایک کمپنی نے پاکستان بھر میں 3,000 الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
اس اقدام کا مقصد بجلی سے چلنے گاڑیوں کو اپنانے کو فروغ دینا، ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کرنا اور ماحولیاتی اہداف کا حصول ہے۔
یہ اسٹیشن اسٹریٹجک طور پر پشاور، کراچی موٹروے جیسے بڑے راستوں پر واقع ہوں گے۔ بنیادی ڈھانچے کے لیے ابتدائی 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس میں فروری 2025 تک مقامی مینوفیکچرنگ کے لیے اضافی 250 ملین ڈالر مختص کیے جائیں گے۔
پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سڑکوں پر آ چکی ہیں لیکن ان کی تعداد ابھی تک نا ہونے کے برابر ہے اس کی بینادی وجہ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کا نا ہونا بھی ہے 3000 چارجنگ اسٹیشن کے قیام سے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گا ۔