مظفرآباد، پولیس کا پر امن مظاہرے پر لاٹھی چارج آنسو گیس شیلنگ

شئر کریں

مظفرآباد، کی نیوز

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنس گیس کی شیلنگ کی ہے جب یہ پر امن مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے آزادی چوک کی طرف جا رہے تھے۔

پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین ہو منتشر تو کر دیا ہے لیکن مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھراؤ جاری ہے۔

مظاہرین مظفرآباد میں پولیس ہی طرف سے پریس کلب کے پاس احتجاجی کیمپ کو اکھاڑنے اور تاجروں کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے ۔

پولیس نے گزشتہ رات راولاکوٹ، کوٹلی ،باغ سمیت مختلف علاقوں میں بھی مہنگی بجلی ہے خلاف لگے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے تھا۔

مظفرآباد شہر میں احتجاجاً تمام بازار بند ہیں اور تاجر احتجاج کررہے ہیں پولیس نے کئی تاجر رہنماؤں کو ہفتہ ہی صبح گرفتار کر لیا تھا۔

دریں اثنا انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور مظاہرین کو پریس کلب کے ساتھ پرانی جگہ دھرنا دینے کی اجازت دے دی گئی تو مظاہرین نے پر امن طور پر پریس کلب کے پاس پہنچ کر دھرنا دیا۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *