مہنگی بجلی کے معاملہ پر فوری اسمبلی اجلاس بلایا جائے۔ راجہ فاروق حیدر

مہنگی بجلی کے معاملہ پر فوری اسمبلی اجلاس بلایا جائے۔ راجہ فاروق حیدر

شئر کریں

اسلام آباد۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مہنگائی ،بجلی کے بلوں میں اضافے اور آزادکشمیر کو درپیش مالی مسائل سمیت اہم عوامی امورکے حوالے سے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دو دنوں کے اندر بلایا جاے وزیراعظم آزادکشمیر اس میں آکر اپنا موقف پیش کریں اور درپیش مسائل پر پالیسی بیان دیں یہ بات انہوں نے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سے گفتگو کرتے ہوے کیا جنہوں نے جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی دریں اثناء اپنے جاری کردہ خصوصی بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ 8 ستمبر کو دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 کانفرنس کے موقع پر آزادکشمیر میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جاے اور پورے آزادکشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں تارکین وطن کے ساتھ بھی رابطہ کرکہ دنیا بھر میں احتجاجی پروگرامات منعقد کیے جائی۔
اس سے قبل اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد بھی اس حوالے سے اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایسے وقت میں یہ مطالبات سامنے آئے ہیں جب 31 اگست میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں مہنگی بجلی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف مکمل پہیہ جام اور ٹر ڈاؤن ہڑتال ہونے جا رہی ہے۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *