محمد حسن تین گھنٹے رسی سے لٹکتا رہا کوہ پیما اوپر سے گزر کر K2 سر کرتے رہے۔
|

جاں بحق پورٹر کے ورثا کیلئےآسٹرین کوہ پیما نے7کروڑ جمع کر لئے

شئر کریں

اسلام آباد، مانیٹرنگ ڈیسک

27جولائی 2023 کے روز دنیا کے دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران اپنی جان گنوا دینے والے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پوٹر محمد حسن کے ورثا کیلئے آسٹرین کوہ پیما نے 1لاکھ 70ہزار یورو جمع کر لئے جو کہ پاکستانی روپیوں میں تقریبا 7 کروڑ روپے بنتے ہیں اس رقم کو محمد حسین مرحوم کے بیوی بچوں والدین کو دیئے جائیں گے۔

یہ خطیر رقم لیکر وہ پاکستان پہنچ گیا اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریب میں نگران وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے آسٹرین کوہ پیما کا خیر مقدم کیا۔

کوہ پیما ول ہیلم سٹائنڈل نے اس وقت اپنی کے ٹو سر کرنے کی مہم ختم کر دی تھی جب ان کا پوٹر محمد حسن 28200 فٹ کی بلندی پر چٹان سے ٹکرا کر گر گیا اور جان کی بازی ہار گیا۔

مہم ختم کرنے کے بعد کوہ پیما ول ہیلم سٹائنڈل اپنے آبائی ملک آسٹریا واپس گیا اور( مجھے ان کیلئے فنڈ دو) کے عنوان سے مہم شروع کی اور ایک لاکھ ستر ہزار یورو کہ رقم جمع کی جو پوٹر محمد حسن کی بیوہ اور تین بچوں کو دیجائے گی۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *