|

کشمیر، سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن SJAAK قائم۔

شئر کریں

مظفرآباد، زبیر الدین عارفی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صحافیوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور صحافیوں کی سپورٹس کے متعلق استعداد کار میں اضافے، کے لیے ریاستی تاریخ میں پہلی مرتبہ”سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر“تشکیل دے دی ۔

سینئر صحافی امیر الدین مغل کو سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی کا صدر جبکہ سید ندیم شاہ سنیئر نائب صدر،راجہ شعیب نائب صدر،سیدہ فائزہ گیلانی سیکرٹری جنرل،شجاعت میر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،ایم،ڈی مغل جونیئر سیکرٹری مالیات،کاشف جاوید جائنٹ سیکرٹری، سید تصد ق کاظمی سیکرٹر ی اطلاعات منتخب کرلیے گے

کشمیر میں کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو میڈیا پراجاگر کرنے کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور صحافیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ”سپورٹس جرنلسٹس ایوسی ایشن آزاد کشمیر“کی عبوری باڈی (SJAAK) قائم کردی گئی۔پہلے مرحلے میں دارالحکومت مظفرآباد کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سنیئرصحافیوں پر مشتمل گورنرز باڈی کے ممبران سید آفاق شاہ، واحد اقبال بٹ،سید ابرار حیدر،امیتاز احمد اعوان،سردار ذوالفقار علی،محمد عارف عرفی،طارق نقاش،سرفراز خواجہ،سہیل مغل،ظہیر جگوال،عبدالحکیم کشمیری،ذوالفقار بٹ،سرداررضا خان،غلام رضا کاظمی،جاوید اقبال ہاشمی،طاہر احمد فاروقی،راجہ افتخار احمد،راجہ امجد خان،جہانگیر اعوان،انصر صدیق خواجہ،عبدالواجد خان،سعید الرحمن صدیقی کی سرپرستی میں ”سپورٹس جرنلسٹس ایوسی ایشن آزاد کشمیر“تشکیل دی گئی

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی سپورٹس کی سرگرمیوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں ایڈونچر سپورٹس سمیت دیگر روائیتی کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرے گی۔

کھیلوں کی سرگرمیوں سے تعلق رکھنے والے سنیئر اور نوجوان صحافی آصف رضا میر،سجاد قیوم میر،نعیم عباسی،بشارت مغل،اشفاق شاہ،مسعود عباسی،سفیر رضاء،ایم ڈی مغل سنیئر،اعجاز کاظمی،راجہ اعجاز خان،وقاص کاظمی،نعیم چغتائی،تقی الحسن،سردار عدنان،ہارون قریشی،چوہدری نصیر،نسرین شیخ،ارحم شیخ،عرفان اکرم،کفایت نقوی،وسیم جدون،راجہ عدیل،شاہد قیوم،چوہدری خورشید،مرزا شہزاد،راجہ اکمل،شاہ زیب افضل،راجہ خالد،بنارس راجپوت،حمزہ کاٹل،کامران مغل،فواد عباسی و دیگر نو منتخب عبوری باڈی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *