پاکستانیوں کی طرف سے امریکی ویزوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد، کی نیوز
اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہے۔
امریکہ سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اب ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ویزا کی مانگ میں اضافہ کے پیش نظر درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں،
نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیز کر دیا گیا ہے، امریکی سفارتخانہ
امریکی سفارت خانہ کے پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سفر کے خواہاں پاکستانیوں کو یہ اضافی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعد امریکی قونصل خانہ کراچی یا امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں،جو بھی اُن کیلئے مناسب ہو، سے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں
اِسی طرح پچیس ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا
درخواست گزار انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اپنی اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے ہماری ویب سائٹ یو ایس ٹریول ڈاکس ڈاٹ کام سلیش پی کے پررجوع کر سکتے ہیں
پرنٹ کرنے کے بعد اپائنٹمنٹ کے بغیر ہی کراچی میں اے اِی جی کے ڈراپ باکس میں درخواست سمیت اپنے ضروری کوائف جمع کروا سکتے ہیں
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ پہلے ہی استثنا کے اہل ایسے ویزا امیدواروں کی درخواستیں قبول کر رہا ہے ، جن کو پہلے بھی اسلام آباد سے ویزا جاری ہوا تھا۔