مظفرآباد، خود مختار اور الحاق کے حامیوں کے درمیان اختلاف احتجاج میں بد مزگی۔

شئر کریں

مظفرآباد، محمد سیف الاسلام

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران مظفرآباد کے بینک روڈ پر احتجاج کے دوران خود مختار کشمیر اور الحاق پاکستان کے حامیوں کے درمیان نعروں کے مقابلہ کے نتیجہ میں احتجاجی پروگرام بد مزگی کو شکار۔

احتجاجی جلسہ میں بار بار مختلف نظریات ہے نعرے لگائے جا رہے تھے سٹیج پر کئی مرتبہ کہا گیا کہ متنازعہ نعرے نا لگائیں جائیں لیکن مختلف نظریات سے تعلق رکھنے والے کارکنان باز جا آئے اور ایک دوسرے سے نعروں میں سبقت لیجانے کی کوشش میں بعض کارکن نے مستقل ہوکر احتجاج پروگرام کا سٹیج ہی اکھاڑ دیا اور ڈائیس گرا دیا جس کے بعد احتجاجی پروگرام درہم برہم ہو گیا
پروگرام درھم برہم ہونے کے بعد تک دونوں اطراف نعرہ بازی جاری رہی۔
احتجاج کے منتظمین بہت تگ و دو کے بعد دونوں اطراف نعرہ بازی بند کرائی اور احتجاجی پروگرام کا اختتام کرایا


شئر کریں
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں