کیل، صدام مغل
وادی نیلم کے معروف سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں انتظامیہ کی جانب سے چیئر لفٹ بند کرنے کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ چیئر لفٹ کو فوری بحال کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔
ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم طاہر محمود نے (کی نیوز) سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بٹگرام واقع کے بعد محکمہ لو گل گورنمنٹ کی ایک ٹیم نے لفٹ ہا معائینہ کرکے اسے غیر تسلی بخش قرار دیا کیوں کہ اس کا ایک رسہ تسلی بخش حالت میں نہیں کسی بھی حادثے کے پیش نظر لفٹ ہو بند کیا گیا ہے اس کا مزید جائز لیا جا رہا ہے۔
جبکہ دوسری جانب چیئر لفٹ کو چلانے والوں کا موقف ہے کہ لفٹ درست حالت میں ہے اور اس کا رسہ بٹگرام واقع سے چند روز قبل لاکھوں روپے خرچ کرکے تبدیل کیا گیا ہے اس لئے لفٹ بند کر نا بلا جواز ہے۔
کیل میں چیئر لفٹ بندش کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لفٹ کو محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ایک افسر منظور چغتائی کے کہنے پر بند کیا گیا جو کہ اکیلا اڑنگ کیل سیاحت کیلئے آیا اور واپسی جا کر رپورٹ دی کہ لفٹ خراب ہے حالانکہ وہ انتظامیہ کا افسر ہے نا کہ متعلقہ کام کا ماہر نہیں ہے۔
لفٹ کی بندش سے سکول کالج روز آنے جانے والے طلبہ خواتین ٹیچرز مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضروریات زندگی اٹھاکر لیجانا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور لفٹ ہو بحال کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔