برطانیہ میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ماہ نور چیمہ کون؟ ہیں۔

شئر کریں

لندن، محمد رفیق مغل

برطانیہ میں پاکستانی نژاد 16 سالہ لڑکی ماہ نور آئی کیو میں آئن سٹائن کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نمبر ذائد حاصل کیا تو اس خبر نے میڈیا پر دھوم مچا دی پاکستانی میڈیا ٹی وی چینلز ہوں اخبارات یا سوشل میڈیا ہیڈ لائن ، بریکنگ نیوز بن گئی اور سوشل میڈیا پر بھی ماہ نور ٹرینڈ کرنے لگی۔
ایسے میں ہر کوئی ان کے بارے ذیادہ سے ذیادہ معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ماہ نور کے خاندان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے ان کے والد بیرسٹر عثمان چیمہ 2010 میں برطانیہ منتقل ہوئے اس وقت ماہ نور تقریبآ تین سال کی تھیں اس وقت ماہ نور کا خاندان لندن ہے مضافاتی علاقہ سلاؤ میں مقیم ہے۔


ماہ نور چیمہ نے GCSC میں 34 اے سٹار لیکر خواتین میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ماہ نور نے 17 اے سٹارز ائیر 10 میں لیئے اور 17 اے سٹار ائیر 11 میں لیئے۔ماہ نور کا آئی کیو لیول آئن سٹائن سے ایک سکور اوپر ہے۔آئن سٹائن کا آئی کیو لیول 160 تھا جبکہ ماہ نور چیمہ کا 161 ہے۔
ماہ نور چیمہ کی ایکسٹرا کریکلم ایکٹی ویٹیز میں پیانو، سوئمنگ، گھڑسواری اور چس کھیلنا شامل ہے ماہ نور چیمہ امریکی مضمون نگاری کے مقابلہ میں شارٹ لسٹیڈ ہیں 16 ستمبر میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں اس حوالے سے تقریب منعقد ہو گی۔
ماہ نور مستقبل میں طب اور میڈیسن کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہیں


شئر کریں
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں