مظفرآباد، ذخمی تیندوا سڑک پر نکل آیا۔
مظفرآباد( کی نیوز)
کشمیر کے شہر مظفرآباد اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے سنگم پر واقع قصبہ برار کوٹ میں جمعہ کے روز صبح کے وقت ایک ذخمی تیندوا اچانک سڑک پر نکل آیا۔
جوان عمرہ صحت مند تیندوا نامعلوم وجوہات کی بنا پر ذخمی ہوا ہے تیندوے کے سڑک پر آنے ہے بعد مظفرآباد اور خیبر پختون خواہ کے علاقوں کے درمیان سڑک پر گاڑیوں کو کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا اور بڑی تعداد میں لوگ ذخمی تیندوے کو دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے۔
ذخمی تیندوے کے بارے اطلاع ملنے پر مظفرآباد سے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں ذخمی تیندوے کو ریسکیو کرنے کیلئے روانہ ہو گئیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تیندوے کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ہر سال آبادیوں کر رخ کرنے والے درجنوں تیندوے مارے جانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔