برقیات ملازمین کا میٹر ریڈنگ، بلات کی ترسیل سے انکار
راولاکوٹ،محمد خورشید بیگ
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں محکمہ برقیات کے ملازمین نے لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل دینے اور میٹر ریڈنگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
محکمہ برقیات کے ملازمین نے گھر گھر جا کر ریڈنگ کرنے اور بجلی کے بلات دینے سے ایسے وقت میں انکار کیا ہے جب بجلی مہنگی کرنے اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف زور دار احتجاجی تحریک چل رہی ہے اور راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں صارفین نے محکمہ برقیات سے کہا ہے کہ بجلی کے بلات لیکر کوئی اہلکار ان کے علاقے یا گھر میں نا آئے۔
اس حوالے سے ملازمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ برقیات کے ملازم عدم تحفظ کا شکار ہمیں سیکیورٹی فراہم کی جاٸے ورنہ بلوں کی ترسيل نہیں کر سکتے برقیات کے اہلکاروں نے ضلعی أفیسران کو چٹھی لکھ دی۔
جبکہ میٹر ریڈرز نے بھی بجلی بلز کی تقسیم سے انکار کر دیا ھے۔ راولاکوٹ میں تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین محکمہ برقیات نے ایک پریس کانفرنس کرکے اپنے موقف کو واضع کرتے ہوئے بتایا کہ غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات پونچھ نے تحریر ی مراسلہ محکمہ برقیات کے اعلی’ أفیسران کو ارسال کر دیا ہے جس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے کہ بجلی بل بائیکاٹ تحریک کے بعد حالات بہت کشیدہ ہو چکے ہیں اور عوام میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے اگر بل تقسیم کروائے تو ان کی جانوں کو خطرہ ہو سکتا ہے ہمیں سیکیورٹی فراہم کی جاٸے ورنہ بل تقسیم نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ راولاکوٹ سرکل میں گذشتہ ماہ ستر فیصد صارفین نے بلات جمع نہیں کروائے تھے اور جلا دیے تھے دو روز ہزاروں لوگوں نے حلف دیا ہے کہ اس دفعہ ایک صارف بھی بل جمع نہیں کروا ئے گا۔