دوبئی، فہیم احمد
دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، کوپ 28، 2023 کے دوران کشمیر آرفنز ریلیف ٹرسٹ (کورٹ) کو شاندار عالمی پذیرائی حاصل ہوئی۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کو زید سسٹین ایبلٹی پرائز سے نوازا گیا ہے۔
میرپور آزاد کشمیر اور صوابی، پاکستان میں کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ کو جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا یتیم خانہ تسلیم کیا گیا ہے۔
ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر کورٹ یتیم بچوں کو بہترین تعلیم، بورڈنگ کی سہولیات، خوراک، کپڑے اور طبی دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔ کورٹ کی دو طالبات نے ایکسپو دبئی کے دوران کوپ 28 میں ادارے کی نمائندگی کی۔ جہاں انہوں نے خطے میں یتیموں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تنظیم کے عزم کا اظہار کیا۔
کورٹ کی کاوشوں کا ایک اہم اعتراف کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کوجنوبی ایشیا کے بہترین عالمی ہائی اسکول کےکے طور پر عظیم الشان زید سسٹین ایبلٹی پرائز سے نوازا۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے لیے یہ اعزاز پائیدار طریقوں کے لیے شاندار شراکت کے ساتھ، یتیموں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے وسیع تر سماجی مقصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
کوپ 28 می کورٹ کی موجودگی نہ صرف یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کورٹ کی خدمات کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ انہیں پائیداری اور مثبت تبدیلی کی جستجو میں عالمی رہنما کے طور پرشناخت کرتی ہے۔