کشمیر کے سات ضلعوں میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال۔

شئر کریں

راولاکوٹ، میرپور خورشید بیگ ،محمد سیف السلام

مہنگی بجلی ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف پاکستان کے پونچھ اور میرپور ڈویژن کے زیر انتظام کشمیر کے سات اضلاع میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران تمام چھوٹے بڑے بازار بند لاری اڈے اور سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔
پونچھ ڈویژن کے چار اور میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے ہر قسم کی ٹریفک جام اور تمام بازار بند ہیں لوگوں نے مختلف مقامات سے رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کو بند کر دیا ہے ۔

ہڑتال کے باعث آزادجموں کشمیر یونیورسٹی میں بی اے بی ایس سی کے پیپر بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں نجی سکول بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ نا ہونی کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں حاضری نہیں ہو سکی ۔
انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ہدائت نامہ ہے مطابق سرکاری افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں پر سفر نا کریں ناخوشگوار واقع پیش آ سکتا ہے
ساتوں اضلاع کے میں مظاہرے جاری ہیں جن میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کررہے ہیں اس سے قبل 31 اگست کو مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں مکمل ہڑتال ہو چکی ہے


شئر کریں
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں