پاکستان کا دور مار میزائیل امریکہ کیلئے خطرہ ہے۔ امریکہ

شئر کریں

واشنگٹن (کی نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک

امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان ایسے دور تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کر رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر بھی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، بشمول امریکہ کے اندر تک۔ ڈپٹی نیشنل سکیوٹی ایڈوائزر جان فائنر نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے رویے سے اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں گھمبیر سوالات پیدا ہوئے ہیں۔

جان فائنر نے یہ تقریر کارنیگی انڈاؤمنٹ فار پیس انسٹی ٹیوٹ میں ایسے موقع پر کی ہے جب ایک روز قبل ہی امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک ایک ریاستی ادارے سمیت کئی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

وائس آف امریکہ کے مطابق ڈپٹی نیشنل سیکیوریٹی ایڈوائزر جان فائیزر کا کارنیکی انڈوامنٹ فار پیس انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھل کر کہوں گا کہ پاکستان کے ایسے اقدامات کو امریکہ کیلئے خطرے کے سوا کسی اور طرح نہیں دیکھتے۔

پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے جس کے زریعہ وہ دور تک مار کرنے والے میزائیل سسٹم سے لیکر دیگر تک بنا سکتا ہے جس سے وہ بڑے راکٹ موٹررز تجربے کا اہل ہو جائے گا۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *