| | |

کشمیر، تیندوا آیا دیدار کرایا اور واپس جنگل میں چلا گیا

شئر کریں

مظفرآباد(کی نیوز)

تیندوا آیا دیدار کرایا اور واپس جنگل میں چلا گیا یہ بات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر شہر مظفرآباد کے علاقہ برار کوٹ کے رہائشی شخص نے تب کہی جب اس سے پوچھا گیا کہ تیندوا یہاں کیسے آیا اور پھر کدھر چلا گیا۔

جمعہ کے روز صبح کے وقت برار کوٹ جو کہ مظفرآباد اور ضلع مانسہرہ کے سنگم پر واقع علاقہ ہے وہاں اچانک ایک تیندوا سڑک پر نکل آیا فوری خبر کے مطابق تیندوا ذخمی تھا لیکن بعد میں محکمہ وائلڈ لائف کے حکام اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ تیندوا ذخمی نا تھا۔

تیندوا کے سڑک پر آنے کے بعد سڑک پر ٹریفک رک گئی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور تیندوے کو دیکھنے لگے لوگوں نے تیندوے کو پانی پلانے کی بھی کوشش کی۔

خبر ملتے ہیں محکمہ وائلڈ لائف ہی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی محکمہ وائلڈ لائف کی رینج افسر جاذبہ شفیع نے بتایا کہ تیندوا ذخمی نا تھا وہ لوگوں کو دیکھ کر سہم گیا تھا شدید گرمی بھی ہے ہو سکتا ہے پیاسا بھی ہو۔ کچھ دیر سڑک پر رہنے کے بعد واپس اپنے عقب میں واقع پہاڑ جہاں اسکا مسکن ہوسکتا ہے کی طرف چلا گیا اس کے باجود ہماری ٹیم سرچ کررہی ہے تاکہ تیندوے کے بارے معلومات لی جا سکیں۔

محمد افضل نامی عینی شاہد نے بتایا کہ تیندوا تقریبآ ایک گھنٹہ سڑک پر رہا ہے ظاہری طور پر کوئی چوٹ نہیں تھی بعد میں تیزی سے واپس گیا ہے کسی گاڑی سے ٹکر لگی ہو اندرونی کوئی چوٹ آئی ہو اس بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں تیندوے یا گلدار کا انسانی آبادیوں کی طرف آنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں ان واقعات میں ہر سال متعدد تیندوے ہا گلدار مارے بھی جاتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلوں میں خوراک کی کمی کے باعث یہ جانور انسانی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں ان جانوروں کا انسانی آبادیوں کی طرف آنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اس بات کی بھی نشاندھی کررہے ہیں کہ ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔


شئر کریں

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے