مظفرآباد،انوکھا احتجاج شہری بجلی بلات کی لڑیاں بناکر سڑکوں پر نکل آئے

شئر کریں

مظفرآباد( کی نیوز)

مہنگی بجلی کے خلاف انوکھا احتجاج مظفرآباد میں شہری اور تاجر بجلی کے بلات جمع کرانے کے بجائے بلوں کی لڑیاں بناکر سڑکوں پر نکل آئے اور مارچ کیا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے بینک روڈ سے عوامی ایکشن کی کال پر تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد بجلی کے بلات کی لڑیاں بناکر احتجاج کرتے ہوئے مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں پہلے سے مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کو لیکر کئی روز سے جاری ہے

اس موقع پر تاجر رہنما مرکزی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ ہماری بجلی کے بل نا جمع کرانے کی تحریک کامیاب ہو چکی ہے بڑی تعداد میں شہریوں اور تاجروں نے بل جمع کرانے کے بجائے ایکشن کمیٹی کے حوالے کئے ہمارے ایک ایک کارکن کے پاس سیکڑوں بل جمع ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے ۔

مہنگی بجلی ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے جاری ہیں اس سے قبل ریاست بھر ہے تمام دس اضلاع میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی ہو چکی ہے۔


شئر کریں
کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں