سرینگر، میں ایشیا کی دوسری بڑی سبزی فروٹ منڈی
تحریر،امیر الدین مغل
کیا آپ کو پتہ ہے کہ ایشا کی دوسری بڑی سبزی فروٹ منڈی بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں واقع ہے اس منڈی کو Apple Town یعنی کہ سیب کا قصبہ بھی کہا جاتا ہے اس منڈی کی بنیاد 1988 میں غلام مصطفیٰ نامی ایک کاروباری شخصیت نے رکھی اب یہ منڈی تقریباً چار سو کنال پر پھیل چکی ہے۔
سرینگر کی یہ منڈی بھارت کی 450 دیگر منڈیوں سے منسلک ہے یہاں سے روانہ تقریبآ 400 ٹرکوں کے ذریعہ سیب اور دیگر پھل اور سبزیاں پورے بھارت میں بھجے جاتے ہیں۔
اس منڈی سے ہزاروں چھوٹے بڑے تاجروں کا کاروبار وابستہ ہے اور لاکھوں افراد اس منڈی میں کام کرتے ہیں مجموعی طور پر جموں کشمیر کے ستر فیصد آبادی کسی نا کسی شکل میں اس منڈی سے منسلک ہے۔
اس منڈی میں 30 ہزار کروڑ روپے کا سالانہ کاروبار ہوتا ہے روزانہ یہاں بھارت سے ہزاروں بیوپاری آتے ہیں اور ایک درجن سے زائد کشمیری اعلی معیار کے سیب اور دیگر پھل خریدتے ہیں منڈی میں کاروبار کرنے والے ایک بیوپاری کے مطابق اگست سے نومبر تک کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے کیوں کہ اس دوران مختلف تہوار ہوتے ہیں جن میں فروٹ کی مانگ بڑھ جاتی ہے