زکربرگ اور مسک کی کیج فائٹ میں کس کا پلڑا بھاری ہو گا؟

شئر کریں

[ad_1]

امریکہ کی دو امیر کاروباری شخصیات اور دو بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالکان مارک زکربرگ اور ایلون مسک کے درمیان کیج فائٹ کے اعلان کے بعد صارفین کی نظریں اس غیر معمولی مقابلے پر لگی ہوئی ہیں۔

ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آج مارک زکربرگ کے گھر جائیں گے اور ’اگر میٹا کے مالک نے دروازہ کھولا تو کیج میچ واقعی ہو سکتا ہے۔‘

مسک نے کہا کہ وہ ٹیسلا کی مکمل آٹومیٹک کار کو زکربرگ کے گھر تک چلنے کے لیے کہیں گے اور صارفین ایکس کے نئے لائیو سٹریم ویڈیو فیچر کے ذریعے اس ایڈونچر کو دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب میٹا کے مالک زکربرگ نے کہا تھا کہ ان کے حریف اس لڑائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنی تھریڈز پوسٹ لکھا: ’میرے خیال میں ہم سب اس بات سے اتفاق کر سکتے ہیں کہ ایلون سنجیدہ نہیں ہے اور یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا: ’میں نے ایک حقیقی تاریخ کی پیشکش کی تھی۔ لیکن ایلون کسی تاریخ کی تصدیق نہیں کریں گے، پھر وہ کہتے ہیں کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور اب اس (سرجری) کی بجائے وہ گھر کے عقبی صحن میں پریکٹس کرنے کا کہہ رہے ہیں۔‘

مسک ایکس پر اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’زک ایک چکن کی طرح ہیں۔‘

ٹیسلا کے مالک نے کہا کہ وہ پیر کو سلیکون ویلی جائیں گے اور یہ کہ وہ کل ان کے دروازے پر دستک دیں گے۔

جب ایکس کے ایک صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ زکربرگ میچ کے بارے میں پیچھے ہٹ رہے ہیں تو مسک نے چکن کے ایک مشہور امریکی فاسٹ فوڈ چین کا حوالہ دیا۔

مسک نے لکھا: ’وہ Chick-fil-A نہیں کھا سکتے کیونکہ یہ اپنی ہی نسل کو کھانے جیسا ہے۔‘

اس کے قبل مسک نے جمعے کو کہا تھا کہ یہ لڑائی اٹلی میں ہوگی کیوں کہ وہاں کے حکام نے ایک بڑے ’چیرٹی پروگرام‘ کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسک نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’میں نے اٹلی کے وزیر اعظم اور وزیر ثقافت سے بات کی ہے اور نہوں نے ایک شاندار مقام پر اتفاق کیا ہے۔‘

اس کے جواب میں زکربرگ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جو بغیر قمیض کے ہے۔

مارشل آرٹس کے شوقین زکربرگ کہاں پیچھے رہنے والے تھے جنہوں نے فوری جواب دیا کہ ’مجھے یہ کھیل پسند ہے اور میں اس دن سے لڑنے کے لیے تیار ہوں جب ایلون نے مجھے چیلنج کیا تھا۔‘

اطالوی وزیر ثقافت جینیرو سانگیولیانو نے مسک سے بات کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ روم میں منعقد نہیں کیا جائے گا۔

سانگیولیانو نے کہا کہ ’مسک کے ساتھ کسی بھی تقریب سے اکھٹی ہونے والی رقم دو اہم اطالوی ہسپتالوں کو عطیہ کیے جائے گی۔‘

دونوں حریفوں کا جسمانی موازنہ

فیس بک کے مالک زکربرگ کا وزن اور قد ایلون مسک سے کم ہے لیکن وہ مسک کے مقابلے میں کافی کم عمر ہیں۔

فیس بک کے مالک کی عمر اس وقت 39 سال ہے۔ ان کا قد پانچ فٹ سات انچ ہے جبکہ ان کا وزن 70 کلو سے کچھ زائد ہے۔

دوسری جانب ٹیسلا کے مالک کی عمر 51 سال ہے۔ ان کا قد چھ فٹ ایک انچ اور وزن 100 کلو کے قریب ہے۔



[ad_2]


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *