|

مظفرآباد پریمیئر لیگ ریال کلب نے جیت لی

شئر کریں

مظفرآباد(کی نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ہونے والے فٹبال ہے مقابلے (مظفرآباد پریمیئر لیگ) سیزن ون کے فائنل میں ریال فبٹال کلب نے آزاد کلب کو ایک صفر سے شکست دیکر جیت لی ہے۔

ریال کلب کے احمد اعوان سنسنی خیز میچ کا واحد فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کے سر پر فتح کا تاج کا سجایا آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے ایم پی ایل کی اختتامی تقریب کو یاد گار بنا دیا ۔

مظفرآباد کے خورشید الحسن خورشید اسٹیڈیم میں 10 روز تک جاری رہنے والے فٹبال کے بڑے میلے کشمیر پریمیئر لیگ کے فائنل کا بڑا ٹاکرہ ریال فٹبال کلب اور آزاد کلب کے درمیان ہوا فائنل میچ کے پہلے ہاف میں ریال کلب کے احمد اعوان نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو ایم پی ایل کا چیمپئن بنادیا ۔آزاد فٹبال کلب کے کھلاڑی بھرپور کوشش کے باوجود گول برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

کھیل کی مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس محترمہ مدحت شہزاد ،تاجر راہنما شوکت نواز میر اور کونسلر انجم اعوان سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد سنسنی میچ سے محظوظ ہوئے فائنل میچ کے اختتام پر ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے کشمیر پریمیئر لیگ کے اختتام پر کی گئی شاندار آتش بازی نے ایونٹ کو یادگار بنادیا.


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *