ڈوڈہ جموں کشمیر حادثہ مرنے والوں کی تعداد 37 ہو گئی
ڈوڈہ (مانیٹرنگ ڈیسک)
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ ڈوڈہ میں مسافر بس کے بد ترین حادثہ میں 37 افراد جاں موت واقع ہوئی ہے جبکہ 20 سے زائد ذخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق بس کا حادثہ ڈوڈا علاقے میں ایک دور دراز پہاڑی سڑک پر پیش آیا، جو خطے کے مرکزی شہر اور ریاست کے گرماہی دارالحکومت سری نگر سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک مسافر بس کے ہمالیہ ہائی وے سے پھسل کر ایک اور سڑک پر جا گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ بدھ رات تقریبآ 11 بجے کو ڈوڈا علاقے میں ایک دور دراز پہاڑی سڑک پر پیش آیا، جو خطے کے مرکزی شہر سری نگر سے تقریباً 200 کلومیٹر (124 میل) جنوب مشرق میں ہے۔
ایک سول ایڈمنسٹریٹر ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ 42 نشستوں والی بس کشتواڑ شہر سے جنوبی جموں شہر جا رہی تھی جب وہ سڑک سے الٹ گئی اور پہاڑی علاقے میں ایک پرانی سڑک پر تقریباً 660 فٹ (200 میٹر) نیچے گر گئی۔