نگران پاکستانی وزیراعظم کی2019 کی سیلفی کو لیکر ٹرولنگ

شئر کریں

کی نیوز تحقیقات

گزشتہ چند روز سے پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کی جرنل اسمبلی میں ایک سیلفی کو لیکر ان کی ٹرولنگ جاری مختلف تبصرے ہورہے ہیں ایسے میں (کی نیوز) نے اس بارے جب تحقیقات کیں تو معلوم ہوا یہ سیلفی تو 27 ستمبر 2019 ہو انوار الحق کاکڑ نے اپنے ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے۔


اس سیلفی کو لیکر اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیل تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان اور دیگر کئی سوشل میڈیا صارف انوار الحق کاکڑ پر خوب تنقید کررہے ہیں اور مضحکہ خیر ٹویٹ اور پوسٹ بھی کررہے ہیں حالانکہ یہ اس وقت کی سیلفی ہے جب عمران خان وزیر اعظم تھے اور اقوام متحدہ میں ان کے ساتھ جانے والے وفد میں انوار الحق کاکڑ بھی شریک تھے انور الحق کاکڑ نے اس سیلفی کے ساتھ عمران خان کی تعریف میں انگریزی میں تحریر بھی لکھی ہے۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیلز کی طرف سے کسی مخالف کے پرانی لیکر پراپیگنڈہ کیا گیا ہے اس سے پہلے متعدد مرتبہ ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

ماضی میں اس طرح کی جول سازیاں دیگر جماعتوں کی طرف سے بھی سامنے آئی ہیں لیکن تحریک انصاف اس کام میں سب سے آگے ہے۔


شئر کریں

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے