گلگت بلتستان میں سرکاری گاڑیوں پر سرکاری لوگو پرنٹ کرنے کا حکم

شئر کریں

گلگت( کی نیوز)

گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان حکومت کی تمام سرکاری گاڑیوں پر فوری سرکاری لوگو پرنٹ کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔

چیف سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے فوری طور پر عملدر آمد کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں پر واضع سرکاری لوگو پرنٹ کریں یہ لوگ گاڑی کے دروازوں اور بونٹ پر پرنٹ کیا جائے۔

حکم نامے کے مطابق یہ اقدام سرکاری گاڑیوں اور فنڈز کا غیر ضروری استعمال روکنے کیلئے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے۔

اس بارے گلگت تعلق رکھنے والی خاتون صحافی کرن قاسم نے ( کی نیوز ) کو بتایا کہ سرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال پر بحث کچھ عرصہ سے جاری ہے گزشتہ روز گلگت بلتستان اسمبلی میں بھی گرما گرم بحث ہوئی اور سرکاری گاڑیوں کی ایک فہرست سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

کرن قاسم کے مطابق سرکاری گاڑیوں کا گلگت بلتستان سے باہر بھی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال سرکاری لوگوں کے بیوی بچوں کی طرف سے کیا جانا بھی ایک مسئلہ ہے جس سے خطیر سرمایہ ان گاڑیوں پر خرچ ہوتا ہے۔

گلگت بلتستان سرکاری محکموں کے زیر استعمال گاڑیوں کی تعداد ۔۔۔

گلگت بلتستان میں کتنی سرکاری گاڑیاں اس کی تفصیل کرن قاسم نے اپنے مضمون میں لکھی ہے۔

سالانہ بجٹ کا ایک نصف حصہ گاڑیوں کے فیول میں چلا جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے پاس اس وقت ٹوٹل 2602 سرکاری گاڑیاں موجود ہیں۔

ان تعداد میں سب سے زیادہ تعداد کی گاڑیاں ضلع گلگت میں ہیں جن کی تعداد 1673 ہے جبکہ 366 سرکاری گاڑیوں کی تعداد کے ساتھ ضلع سکردو دوسرے نمبر اور 312 سرکاری گاڑیوں کی تعداد کے ساتھ دیامر تیسرے نمبر پر ہے ۔

جبکہ پورے گلگت بلتستان کے 10 اضلاع کے ضلعی اعدادوشمار کے مطابق مختلف اقسام گاڑیوں کی تفصیل ذیل میں کچھ یوں ہے ۔

گلگت بلتستان میں لینڈ کروزر ،پراڈو، اور سرف گاڑیوں کی ٹوٹل تعداد 30 ہے ان میں گلگت 15 غذر میں 2 ہنزہ میں 1 گانچھے میں 5 دیامر میں 6 اور استور میں 1 ہے جبکہ فور ٹیونر گاڑیاں گلگت بلتستان میں ٹوٹل 48 ہیں ۔

جن میں گلگت میں 47 اور دیامر میں 1 گاڑی ہے اسی طرح ریو، ویوو،

اور پک اپ گاڑیوں کی تعداد گلگت بلتستان 597 جن میں 386 گلگت میں 17٫ غذر میں 15 ہنزہ میں 4 نگر میں 65 سکردو میں 17 گانچھے میں 1, شگر میں 80 دیامر اور 12 استور میں ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں کاروں کی ٹوٹل تعداد 161 ہے گلگت میں 149 غذر میں 2 نگر میں 1, سکردو میں 6 گانچھے میں 1, اور استور میں 2 کاریں ہیں۔

گلگت بلتستان میں جیمنی جیپ گاڑیوں کی تعداد 339 ہے گلگت میں 199 غذر 1 ہنزہ 2 نگر 2 سکردو 64 گانچھے میں 13 دیامر 57 اور استور 1 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ہائس، ہائی روف، اور وین گاڑیوں کی تعداد 93 ہے۔

گلگت میں 67 غذر میں 4 ہنزہ میں 4 نگر میں 3 سکردو میں 5 گانچھے میں 3 دیامر میں 7 ہے گلگت بلتستان میں گلگت میں ایمبولنس کی ٹوٹل تعداد 29 ہے گلگت میں 5 سکردو میں 5 گانچھے میں 10 دیامر میں 9 ہے گلگت بلتستان میں سوزوکی ،سوزوکی لوڈر سوزوکی، بولان کی تعداد گلگت میں 6 سکردو میں 34 گانچھے میں 1 دیامر میں 2 ہے گلگت بلتستان میں بسوں کی ٹوٹل تعداد 100 ہے

گلگت میں 67 غذر میں 7 ہنزہ 1 نگر میں 1 سکردو میں 13 گانچھے میں 6 دیامر میں 3 استور میں 2, ہے گلگت بلتستان میں منی بسوں کی ٹوٹل تعداد 6 ہے گلگت میں 5 گانچھے میں 1 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کنگ لانگ وینوں کی ٹوٹل تعداد 26 ہے اور یہ سب تعداد گلگت میں ہے اسی طرح گلگت بلتستان میں موٹر سائیکلوں کی تعداد گلگت میں موٹر 907 ہے گلگت میں 535 غذر میں 16 ہنزہ میں 18 نگر میں 10 سکردو میں 149 کھرمنگ میں 4 شگر میں 2 دیامرد 126 اور استور میں 18 کی تعداد ہے گلگت بلتستان میں ٹرک، ٹرک ٹرالرز کی تعداد 154 ہے گلگت میں 140 غذر میں 3 ہنزہ میں 2 سکردو میں 4 گانچھے میں 2 دیامر میں 3 تعداد ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ڈمپر اور شہزور گاڑیوں کی تعداد 5 ہے گلگت میں 2 غذر میں 1 اور سکردو میں 2 تعداد ہے جبکہ گلگت بلتستان میں منی ٹرکوں کی تعداد 5 ہے گلگت میں 2 سکردو میں 3 ٹرک ہیں گلگت بلتستان میں آئل ٹینکروں کی تعداد 6 ہے اور یہ ساری تعداد گلگت میں ہے اسی طرح گلگت بلتستان میں ٹریکٹروں کی تعداد 51 ہے گلگت میں 16 ہنزہ میں 1 نگر میں 2 سکردو میں 16 اور دیامر میں 16 ٹرک ہیں گلگت بلتستان میں فائر فائٹرز گاڑیوں کی ٹوٹل تعداد 2 ہے اور یہ دونوں گاڑیاں دیامر میں ہیں۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *