کشمیر، دریاؤں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ

شئر کریں

وادی نیلم، سیف الاسلام

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دریائوں میں نہاتے ہوئے لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے مظفرآباد میں ایک ساتھ چار طالب علموں کے ڈوبنے کے واقع کے بعد وادی نیلم کے علاقہ چلیہانہ اور ماربل ہے مقام پر دو مختلف واقعات میں دو نوجوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے ہیں۔

دونوں نوجوانوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے نوسیری کے مقام پر نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم میں واٹر ریسکیور اور غوطہ خور لاشوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ ڈوبنے والے نوجوانوں کے ورثا بھی ڈیم کے کنارے اپنے پیاروں کی لاشوں کے ملنے کے منتظر ہیں ۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ کافی عرصہ سے بارش نا ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے گرمی سے بچنے کیلئے دریا کے ٹھنڈے پانی میں نہانے کیلئے لوگ خاص کر نوجوانوں دریاؤں کا رخ کرتے ہیں تو ایسے میں ڈوبنے ہے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

مظفرآباد میں انتظامیہ نے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کرکے دریا میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے ہوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *