مظفرآباد، نیلم جہلم کی وادیوں پر میں مکمل ہڑتال

مظفرآباد، نیلم جہلم کی وادیوں پر میں مکمل ہڑتال

شئر کریں

مظفرآباد، محمد سیف الاسلام

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف تاجر تنظیموں کی طرف سے دی گئی کال پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال تجارتی مرکز اور تمام سڑکیں بند ۔

آج صبح سے مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد نیلم وادی جہلم ویلی میں تمام مارکیٹیں بند اور سڑکیں ویران ہیں نجی تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سرکاری سکولوں میں طلبہ ٹرانسپورٹ نا ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔
تینوں اضلاع میں پٹرول پمپس بند ہیں راولپنڈی اسلام آباد خیبر پختون خواہ کو کشمیر اور اندرون ریاست ہرقسم کی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے جگہ جگہ ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کو بند کر دیا گیا ۔

تاجر تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں حالیہ اضافہ ٹیکسوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
تاجر تنظیموں کی اس ہڑتال کو طلبہ، وکلا، ٹرانسپورٹ پٹرول پمپ مالکان نجی سکولوں کی تنظیموں سمیت ہر مکاتب کہ حمائت حاصل ہے۔

مظفرآباد کے مختلف علاقوں سے مظاہرین جلوسوں کی شکل میں بینک روڈ جمع ہوتے رہے اور دن بھر احتجاجی جلسہ جاری رہا جس سے سیاسی، سماجی، تاجر، طلبہ ،وکلا رہنما خطاب کرتے رہے۔

وادی نیلم سے صحافی صدام مغل کے مطابق وادی نیلم بھر میں پہلی رتبہ ایسی ہڑتال دیکھی گئی جس میں چھوٹے بڑے تمام بازار بند رہے اور جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ۔
ضلع جہلم ویلی میں بھی مکمل ہڑتال رہی جگہ جگہ مظاہرین نے سڑکیں بند رکھیں اور مظاہروں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔


شئر کریں

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے