مظفرآباد، محمد سیف الاسلام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی میں تاجر تنظیموں کی طرف سے بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے شرح بڑھانے کے خلاف 31 اگست کو ہونے والی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی تمام مکاتب فکر نے حمائت کا علان کر دیا ہے۔
تینوں اضلاع میں ہر قسم کے کاروبار بند رہیں گے اور گاڑیاں نہیں چلیں گے۔
مرکزی انجمن تاجران کی کال کی وکلا ، طلبہ ،ٹرانسپورٹ تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہے جبکہ پٹرول پمپ مالکان نے پمپ بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی سکولوں میں چھٹی ہوگی اور آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی نے اس روز ہونے والے انگلش کا پیپر بھی منسوخ کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے تاجروں کی ہڑتال کے اعلان کے بعد نئے عائد کئے گئے ٹیکسوں کو ایک نوٹیفکیشن کے زریعہ معطل کردیا ہے اور محکمہ برقیات کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اگست کے بلات میں اضافی ٹیکسز کو معطل کرکے بلات درست کر دیئے گئے ہیں۔
مرکزی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر نے (کی نیوز) سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ہڑتال ہر حال میں ہو گی کیوں کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکس معطل کئے ہیں ختم نہیں کئے ہمارے اس کے علاوہ دیگر مطالبات بھی ہیں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کا تدارک کرنا اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرنا کورٹ کے فیصلے میں اس حوالے سے واضع احکامات دیئے گئے ہیں۔
شوکت نواز میر نے بتایا کہ ان کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور حکومتی وزراء سے ملاقات ہوئی لیکن اس ملاقات میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا کیوں کہ ہمارے مسائل کے حوالے سے حکومتی شخصیات کو ہمارے مطالبات ہے حوالے سے بنیادی معلومات ہی نہیں۔
مرکزی ایوان صحافت میں جماعت اسلامی کے ریاستی امیر ڈاکٹر مشتاق نے بھی پریس کانفرنس میں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔
اس وقت پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر ہے سیاسی جماعتیں جو کہ تقریباً تمام ہی حکومت میں شامل ہیں ہڑتال سے لاتعلق نظر آتی ہیں لیکن ان سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی اکثریت ہڑتال کی حمایت کررہی ہے مظفرآباد کی ضلع کونسل سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے بھی ہڑتال کی پہلے ہی حمائت کر چکے ہیں
اس ساری صورتحال پر ریاستی حکومت کے وزرا نے محکمہ اطلاعات کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پر امن احتجاج کے خلاف نہیں
وزیر اعظم انوار الحق دن رات مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں مظفرآباد شہر میں واٹر باڈیز کی تعمیر مظفرآباد نوسیری ڈیم سے مظفرآباد شہر پانی کی پائپ لائن بچھانے سمیت دیگر عوامی مطالبات کے حوالے سے واپڈا سے بات چیت جاری ہے واپڈا ان منصوبوں پر کام کرنے کو تیار ہے مظفرآباد شہر کیلئے نوسیری ڈیم سے 20 کیومک پانی چھوڑا جائے گا تاکہ مظفرآباد شہر میں ماحولیاتی مسائل کم ہو سکیں۔