کشمیر کی ناگن ویلی جہاں کی جھونپڑیاں بھی محل جیسی۔

کشمیر کی ناگن ویلی جہاں کی جھونپڑیاں بھی محل جیسی۔

شئر کریں

عکاسی، بینظیر

ناگن ویلی بھارت کے زیر انتظام کشمیر ہے سیاحتی علاقہ گلمرک کی ایک چھوٹی سی وادی ہے جہاں مقامی لوگوں کی گرمیوں کی عارضی بستی واقع ہے جہاں لوگ اپنے مال مویشی کے ہمراہ تین سے چار ماہ قیام کیلئے آتے ہیں۔
جموں کشمیر بھر میں پہاڑی علاقوں میں بسنے والوں کا صدیوں سے یہ طریقہ کار ہے کہ وہ گرمیوں میں چند ماہ ایسی عارضہ بستیوں میں گزارتے ہیں جن کو ڈھوک یا بہک کہا جاتا ہے ۔
ناگن ویلی کشمیر کے مشہور سیاحتی علاقہ گلمرگ کے نواح میں واقع ہے جہاں سیاح ہم ہی آتے ہیں اور جو کوئی یہاں آئے تو وہ یہاں کا رہن سہن دیکھ کر حیران ہوجاتا ہے۔
اس عارضی بستی میں دیگر عارضی بستیوں کی طرح رہائش کیلئے چھوٹے چھوٹے عارضی مکانات ہیں لیکن یہ عارضی جھونپڑیاں اتنی خوبصورت ہیں جن کو دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ یہ جنگل کی عارضی پناہ گاہیں ہیں یا مستقل رہائش گاہیں ان عارضی رہائش گاہوں اندر اور باہر سے مختلف رنگوں سے رنگا گیا ہے اور خوبصورت بیل بوٹے اور نقش و نگار بھی بنائے گئے ہیں۔


کھانے پکانے کیلئے صاف ستھرے کچن میں مہارت سے لکڑ جلانے والے چولہے اور رہائش کیلئے الف سے قائم کمروں کو گرم رکھنے کیلئے لوہے کی انگیٹھی یا بخآری بھی بنائی گئی ہیں۔
یہاں آنے والے سیاحوں کو یہاں کے مکین اپنے مال مویشی گائے ،بھینس اور بکریوں کا دودھ دیہی کسی مکھن اور گھی سے تواضع کرتے ہیں اور یہاں آنے والے سیاح اس قدرتی ماحول اور خالص زندگی کو اپنے کیمروں اور محفوظ کرکے اپنے ساتھ لیجاتے ہیں۔
سیاحوں کیلئے بطور گائیڈ کام کرنے والے مقامی شخص محمد اسلم نے بتایا کہ اس علاقے کو ناگن ویلی اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہاں بہت ذیادہ قدرتی چشمے ہیں اور پانی ہے چشمے کو کشمیری میں ناگ کہا جاتا ہے اس نسبت سے اس جگہ کو ناگن ویلی کہا جاتا ہے


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *