سال نو 2025 کی پہلی برفباری شروع

سال نو 2025 کی پہلی برفباری شروع

شئر کریں

مظفرآباد( کی نیوز)

پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان کے بلند علاقوں میں سال کی پہلی برفباری شروع ہو گئی ہے

یکم اور دو جنوری ہی درمیانی شب سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے بلند علاقوں گریس، شونٹھر ، سرگن ،کیل اڑنگ کیل، جاگراں میں برفباری شروع ہو گئی ہے جبکہ زیریں علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔

وادی لیپہ ضلع حویلی، باغ اور راولاکوٹ کے بلند علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے۔ مظفرآباد شہر میں بھی رات ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد فضا میں پھیلی گرد و غبار چھٹ گئی ہے اب بھی بادل چھائے ہوئے مزید بارش کا امکان ہے۔

بھارت ہے زیر انتظام کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے

گلگت بلتستان کے بعض بلند علاقوں میں برفباری شروع ہو گئی ہے موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق برفباری اور بارش کا یہ سلسلہ چھ جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے
سیاحتی علاقوں میں سیاحت کیلئے جانے والے سیاحوں اور مقامی مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ محتاط سفر کرنے اور برفباری کے دوران پہاڑی علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

جموں کشمیر کے برفباری والے علاقوں میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بندش بجلی فون کا نظام متاثر ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *