کشمیر، سردی کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سرینگر(کی نیوز)
بھارت کے زیر انتظام کشمیر ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے وادی میں جھیلیں، چشمے، آبشار ندی نالہ جم گئے ہیں وادی میں سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وادی میں سردی کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
سرینگر میں ماہ دسمبر میں درجہ حرارت کم سے کم منفی 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے قبل دسمبر 1934 کو منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وادی کشمیر میں بالائی علاقوں میں درجہ حرارت سرینگر شہر کی نسبت مزید کم ہوتا ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی اس سال شدت کہ سردی پڑ رہی ہے اس سال آخری گاؤں تاؤبٹ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 24 ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سرکاری سطح پر سردی کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کوئی نظام نہیں جس سے پتہ چلایا جا سکے کہ ماضی کی نسبت اس سال سردی کی شدت کیا تھی۔