سرینگر میں اچھا کرکٹ ہوا انٹر نیشنل پلیئر آئے شاہد آفریدی
|

سرینگر میں اچھا کرکٹ ہوا انٹر نیشنل پلیئر آئے شاہد آفریدی

شئر کریں

مظفرآباد، سیف الاسلام

معروف پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے میرا کشمیر سے گہرا تعلق ہے ہمیشہ کشمیر کیلئے بولتا ہو حالانکہ مجھے پتہ ہے کہ میرے کشمیر پر بولنے پر پڑوسی ملک (بھارت) میں میرے ساتھ کیا روییہ اختیار کیا جاتا ہے۔ شاہد آفریدی نے اعتراف کیا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں اچھی کرکٹ کا انعقاد کیا گیا اور بین الاقوامی کرکٹر وہاں کھیلنے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا بس چلے تو وہ سرینگر میں بھی کرکٹ لیگ کرائیں پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھارت جا کر کرکٹ کھیلی کرکٹ ڈپلومیسی تعلقات بحال کرانے کا اہم ذریعہ ہے ماضی کا تجربہ یہی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں جب سے بھارت میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے کرکٹ ڈپلومیسی کے حوالے سے افسوناک صورتحال ہے۔

پاکستان کی حکومت کے طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے ہر سال پانچ فروری کے روز منائے جانے والے دن یوم یک جہتی کشمیر موقع پر شاہد آفریدہ نے مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں بحیثت مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوں مے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر سے میرا پرانا تعلق ہے پوری دنیا میں کشمیر مجھ سے ملتے ہیں ہم کشمیر کے ہر شہر میں کرکٹ کرائیں گے یہاں بہت ٹیلنٹ ہے میں یہاں نوجوانوں کیلئے آتا ہوں نیا ٹیلنٹ نکالیں گے پہلے بھی پی ایس ایل اور قومی کرکٹ میں کشمیر کے نوجوان شامل ہو چکے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کشمیر سپریم لیگ کے نام سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لیگ کرانے کا بھی اعلان کیا میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران کشمیر سپریم لیگ کے چیئر مین مسعود خان بھی ان کے ہمراہ تھے

مصنف کے بارے میں

Muhammad Saif Ul Islam
Muhammad Saif Ul Islam

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *