رومانوی شہر وینس جہاں نہر بطور سڑک استعمال ہوتی ہے
وینس، راجہ ارسلان عابد
اٹلی کا شہر وینس دنیا کا معروف سیاحتی شہر ہے وینس کی مشہوری کی وجہ اس شہر سے گزرتی گرینڈ کنال یعنی ایک بڑی نہر ہے یہاں آنے والے سیاح اس نہر کی سیاحت ضرور کرتے ہیں۔
وینس شہر کے بیچوں بیچ گزرتی یہ نہر شہر میں سڑک کا کام دیتی ہے اس نہر میں چلتی کشتیاں یہاں کاروں کے طور پر استعمال کیجاتی ہیں۔
نہر میں چلنے والی کشتیاں نا صرف سیاحوں کی سیر و تفریح کے کام آتی ہیں بلکہ یہاں کے مکین روز مرہ کے کام کاج کیلئے آنے جانے کیلئے انہیں کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
وینس اور جموں کشمیر کے تاریخی شہر سرینگر کی یہ مماثلت ہے جہاں کشتیوں کو روزانہ گھروں سے آنے جانے کیلئے کاروں کی طرح استعمال کیا جاتا ہے سرینگر کے جیل ڈل کے کناروں پر بسنے والے شہری بھی کشتیوں کو نا صرف آمد رفت کیلئے استعمال کرتے ہیں ان میں دوکانیں بھی قائم کرتے ہیں جھیل ڈل کی کشتیوں پر مشتمل سبزی کی مارکیٹ تو دنیا بھر میں منفرد ہے۔
وینس کی نہر کا پانی آلودہ ہورہا ہے اس مسئلہ ہو لیکر ایک مرتبہ ماحولیات کیلئے کام کرنے والوں نے اس نہر کے پانی میں سبز رنگ گھول دیا پانی یہ دم سبز ہوا تو لوگ حیران رہ گئے۔
وینس نہر میں پانی جانے والی آبی حیات نظر نہیں آتی لیکن جب کورونا وائرس کی وبا پھیلی نہر میں انسانوں کی سرگرمیاں کم ہوئی تو پانی شفاف ہو گیا آبی حیات نظر آنے لگی۔