دریائے چترال پر بھی چیئر لفٹ پھنس گئی۔

دریائے چترال پر بھی چیئر لفٹ پھنس گئی۔

شئر کریں

بٹگرام کے بعد پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع چترال میں بھی دریا پر لگی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے چیئر لفٹ پھنس گئی۔
دریائے چترال پر چلنے والی چیئرلفٹ رسی ٹوٹنے کے سبب پھس جانے کے واقع ہے بعد امدادی کارکنوں نے 45 منٹ کی جدوجہد کے بعد پھنسے ہوئے تین افراد کو بچالیا۔

اپر چترال میں ، دریائے چترال پر کوراغ کے مقام پر چلنے والی چیئر لفٹ کے پھنسنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں رسی ٹوٹنے کے سبب تین افراد پھنس گئے۔

چئیر لفٹ مین 3 افراد کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ٹیم نے پیشہ وارنہ طریقے سے امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ریسکیو 1122 کا اہل کار ٹوٹی ہوئی رسی پر رِنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچ گیا۔

ڈیزاسٹر اہلکار نے ڈولی کو صحیح کرتے ہوئے رسی سے باندھ دیا، ریسکیو اہلکار واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچا اور ڈولی کو کھینچ کر کنارے پر منتقل کردیا۔
ریسکیو 1122 کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا جس میں بروقت امداد کے سبب تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
چند روز قبل بٹگرام میں لفٹ ٹوٹنے کے باعث ٹیچر سمیت آٹھ طالب علم دن بھر پھنسے رہنے کے بعد با حفاظت نکال لیا گیا۔


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *