شاہد خان آفریدی مظفرآباد میں نمائشی کرکٹ میچ دیکھا
|

شاہد خان آفریدی مظفرآباد میں نمائشی کرکٹ میچ دیکھا

شئر کریں

مظفرآباد، سیف الاسلام

پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا ایک روزہ دورہ کیا اس موقع پر وہ مظفرآباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقد نمائشی میچ میں بحیثت مہمان خصوصی شریک ہوئے

شاہد خان آفریدی کو دیکھنے ان کے چاہنے والے بڑی تعداد کرکٹ اسٹیڈیم امڈ آئے اس موقع پر شاہد خان آفریدی نوجوانوں کے درمیان پہنچ گئے اپنے درمیان پاکر شائقین نے ان کے ساتھ سلفیاں بنائی اور آٹو گراف لئے شاہد خان آفریدی نے شائقین میں ٹی شرٹ بھی تقسیم کی
شاہد آفریدی نے نمائشی کرکٹ میچ کی ونر اور رنر ٹیم میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

نمائشی میچ جموں الیون اور سرینگر الیون کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو سرینگر الیون نے جیت لیا جموں الیون نے مقررہ دس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان 91 رنز بنائے جس کے جواب میں سرینگر الیون نے نو اوور تین گیندوں پر 92 رنز بنا کر میچ جیت سرینگر کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

مصنف کے بارے میں

Muhammad Saif Ul Islam
Muhammad Saif Ul Islam

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *