کشمیر، کنٹرول لائن پر بھارتی طیارے کی پرواز معاملہ کیا ہے؟
وادی نیلم، سیف الاسلام (کی نیوز)
پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو تقسیم کو کرنے والی کنٹرول لائن کے قریب بھارتی جنگی طیارے کی پرواز کی ایک تصاویر گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے بھی کررہے ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے صحافی امیرالدین مغل نے اپنی فیس بک اور ایکس ( ٹویٹر) اکونٹ سے ایک فوٹو پوسٹ کی تھی جس میں وادی نیلم میں کنٹرول لائن کے قریب جنگی طیارے کی پرواز کے بعد طیارے کے انجن سے نگلنے والے حدت کے باعث بادلوں میں بھاپ سے بنی سفید لکیر اور دائرہ واضع نظر آتا ہے
امیر الدین مغل نے ٹویٹ میں لکھا ہے 10 جنوری 2025 کے روز وادی نیلم کنٹرول لائن پر بملا اور شاہین ٹاپ کے عین اوپر بھارت کے جنگی جہاز کے چکر لگانے کے بعد بھاپ سے ڈیزائن بنا ہوا ہے۔ بھارتی طیارہ نمودار ہوا اور چند سیکنڈ میں غائب ہو گیا۔
اس ٹویٹ کو پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے اپنے ایکس سے ری پوسٹ کرتے ہوئے انگریزی میں لکھا ہے May be Republic day exercise شائد یوم جمہوریہ کی مشق کیجا رہی ہو
اس ٹویٹ پر صارفین نے بھی مختف تبصرے کئے ہیں جن میں سے بعض صارفین نے بھارتی طیارے کی اس پرواز کو کنٹرول لائن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے تھا
جس پر اپنی پہلی ٹویٹ کے ساتھ مینشن ٹویٹ کرتے ہوئے صحافی امیر الدین مغل نے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 10 جنوری کو چند سیکنڈ کیلئے بھارتی طیارے کی جو پرواز وادی نیلم سے دیکھی گئی وہ بھارتی کے زیر قبضہ بملا ٹاپ کے گرد و نواح میں LOC کے پار تھی, مختلف ذرائع سے بھی یہی کنفرم ہوا ہے ، ہماری پہلی ٹویٹ سے بعض حلقوں نےLOC خلاف ورزی کا جو تاثر دیا ہے وہ درست نہیں۔
مصنف کے بارے میں
