ایتھنز میراتھن،پاکستان اور کشمیر سے کون کھلاڑی شرکت کریں گے۔
اسلام آباد، کی نیوز
طویل فاصلے کی سب سے مشہور دوڑ کا نام میراتھن ہے اولمپکس کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن دوڑ منقعد ہوتی ہے جس میں برلن ، بوسٹن ،شکاگو ، لندن ، نیویارک اور ٹوکیو کی میراتھن ریس کو عالمی شہرت حاصل ہے۔
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہونے والی میراتھن کو بھی ممتاز مقام حاصل ہے اور اس میں شرکت کرنا ہی ایک قابل فخر کارنامہ ہے ، ایتھنز میراتھن کا باقاعدہ آغاز 1972 سے ہوا 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث یہ ریس منقعد نہیں ہوسکی تھی لہذا اس بار اس کا پچاس واں ایڈیشن منقعد ہورہا ہے۔
ایتھنز میراتھن ہر سال نومبرکے دوسرے اتوار کو منعقد ہوتی ہے لہذا 2023کی ایتھنز میراتھن 12نومبر کو ہوگی، رواں سال ہونے والے اس مقابلے میں 140ممالک کےریکارڈ 70ہزار سے زائد ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔ ایتھنز مقابلوں کی خاص بات پہلی باراس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی بھی شرکت ہے ،اس سے قبل دنیا کی دیگر مشہور میراتھن میں پاکستانی ایتھلیٹس شرکت کرتے رہے ہیں لیکن کوئی بھی ایتھنز میراتھن میں شرکت نہیں کرسکا تھا۔
لیکن اب تین پاکستانی ایسے ہیں جو تاریخ میں پہلی بار اس دوڑ کا حصہ بننے جارہے ہیں ، اس میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا حصہ لینا ہی قابل فخر ہے اور یہ کارنامہ مصطفیٰ خان، *کشمیری نوجوان محمد یوسف* اور موناخان انجام دے رہے ہیں ، محمد یوسف اس مقابلے میں دوڑنے کے علاوہ کوچ کے فرائض بھی انجام دیں گے ،یوسف لمبے فاصلے کی دوڑ میں پہلے بھی حصہ لے چکے ہیں لیکن مونا خان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجربہ ہے، وہ ایتھنز میراتھن میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون اور کسی بھی انٹرنیشنل میراتھن میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون صحافی کا اعزاز بھی حاصل کریں گی ،کراچی سے تعلق رکھنے والی مونا خان ایک پیشہ ور صحافی ہیں اور گذشتہ 12سال سے ملک کے مختلف چینلز میں کام کرنے کے بعد اب سرکاری ٹی وی پر ایک پروگرام میں میزبانی کی فرائض انجام دیتی ہیں ، پروگرام اینکر موناخان گذشتہ چار مہینے سے اس میراتھن کی تیاری کررہی ہیں اور پہلی باری میں مقررہ فاصلہ طے کرنے کیلیے پرامید ہیں۔
انٹرنیشنل مقابلوں میں جہاں پاکستانی کھلاڑیوں کے حصہ لینے کے مقابلوں میں کمی آگئی ہے وہاں ایک ایسے بین الاقوامی مقابلے میں جس میں گزشتہ 76 برس سے کبھی کسی پاکستانی نے شرکت نہیں کی یوسف پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کرنے والے پہلے کشمیری نوجوان ہیں۔تین ایتھلیٹس کی شرکت بلاشبہ اعزاز ہے۔