چکار( کی نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کوئی کوئی مائی کا لعل آزادکشمیر کے نقشے میں تبدیلی نہیں لا سکتا یہ خطہ ناقابل تقسیم یے ہم کسی کو تقسیم نہیں کرنے دینگے اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو وہ نکال دے کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں نے رائے شماری کے ذریعے کرنا ہے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں نے قربانیاں دیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنے دینگے۔
پاکستان کے خلاف بات قابل قبول نہیں یہ ہمارا اکلوتا مددگار ہے دنیا میں جس کے عوام کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں بنکوں کا جو معاملہ سامنے آیا ہے اس میں یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ غلطی تھی یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا آزادکشمیر کی دھرتی میں انڈیا کا خفیہ حامی کون ہے تلاش کرکہ باہر نکالیں گے نیک نیتی سے خودمختاری کی بات کرنے والوں کی عزت کرتے ہیں ہندوستان کے مفادات کے لیے کام کرنے والوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر باہر نکالیں گے ۔
پاکستان میں محمد علی جناح کے ناخن کے برابر بھی اگر کوئی لیڈر پیدا ہوجاتا تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر ممبر ضلع کونسل راجہ آفتاب احمد خان ،راجہ انور حسین چوہدری نسیم ،جلیل جلالی و دیگر نے بھی خطاب کیا سابق وزیراعظم نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سلمیہ کی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔
دریں اثنا خالصہ ہاوس میں جماعتی کارکنان و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ قائد مسلم لیگ محمد نوازشریف کا 21 اکتوبر کو فقید المثال استقبال کرینگے مینار پاکستان سے ایک بار پھر تباہ حال اور معاشی مشکلات کے شکار پاکستان کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے قائد مسلم لیگ ن کی زیر قیادت جدوجہد کا آغاز ہوگا عمرانی تجربے نے ملک کو اس حال میں پہنچایا میرا کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں حکومت کا نا سر ہے نا پیر ہے پاکستان کی مشکلات میں اصل قصور عدالتوں کا ہے پھر دیگر اچھا بھلا چلتا پھرتا پاکستان تھا 2017 میں آج ہندوستان ہمیں طعنے مارتا ہے اس سے دل دکھتا ہے ہم یہاں حکومتوں کو بناتے اور گراتے رہے سبز باغ دکھاتے رہے راجہ فاروق حیدر خان نے سلمیہ سکول کی شاندار کارکردگی پر اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور ان میں شیلڈز و اسناد تقسیم کیں۔
راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے 5 سالوں میں بہت کام لیا ختم نبوت کے لیے آئین میں ترمیم کا کارنامہ انجام دیا آپ کی محنت سے میں اس حلقے سے کامیاب ہوا نوازشریف نے وزیراعظم بنایا جب عمران خان آیا تو سب میرے خلاف تھے 5 سال خدمت کی تیرویں ترمیم کی مالی وسائل میں اضافہ کیا ہماری حکومت کی مثالیں بدترین مخالفین بھئ دے رہے ہیں