اٹک(کی نیوز)
پاکستان کے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کر دی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کو دوبارہ خصوصی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اٹک جیل میں ہونے والی سائیفر کیس کی مختصر سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
چیرمین پی ٹی آئی کو۔ 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
سائیفر کیس ان کیمرہ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم اور ایف آئی اے کی ٹیم بھی موجود رہی سماعت کے آغاز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگائی گئی۔
سماعت کے بعد عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جج سے درخواست کی ضمانت کی درخواست کو کل ضرور سنا جائے یقین دہانی کروائی گئی کہ کل ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی اور فیصلہ متوقع ہے۔
26 ستمبر تک چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا ہ 150 مقدمات ہیں اور ہفتے میں ایک دن وکلاء کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی نظر بندی سمجھ سے بالاتر ہے جیل ٹرائل کا کوئی جواز نہیں بنتا جوڈیشل کمپلیکس محفوظ جگہ ہے خان صاحب کے کیس کی سماعت کی وجہ سے جیل کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے