کیل وادی نیلم میں کھیلوں کا سالانہ میلہ شروع۔
محمد سیف الاسلام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے سیاحتی علاقہ کیل میں قدیم اور جدید کھیلوں کا چھٹا والسنہ چودہ روزہ میلہ شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان آرمی، مقامی سول انتظامیہ، ٹاؤن کمیٹی کیل اور مقامی لوگوں کے باہمی اشتراک ہر سال منعقد ہونے والے اس میلہ میں پولو سمیت دیگر مقامی روائتی کھیلوں کے علاؤہ کرکٹ، والی بال جیسے کھیل بھی شامل ہیں جبکہ مقامی طالبات کیلئے ان ڈور بیڈمنٹن جیسے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
میلہ کا افتتاح مقامی کمانڈر اور دیگر مہمانوں نے فضا میں کبوتر آزاد کرکے کیا جس کے بعد کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیاہے ان میلہ کی اختتامی تقریب 14 اگست کو منعقد ہو گی