|

کوشان سلطنت.

شئر کریں

تحریر:ساجدمنان گُریزیؔ

کوشان دور بلخصوص کنشک دور زیادہ تعمیر و ترقی والا دور گزرا ہے. کشنک دور میں تعمیر ہونے والی ایک مذہبی درسگاہ آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے ہجیرہ منڈھول میں واقع ہے. راقم نے اپنے دوست شعیب علی جموال صاحب کے ہمراہ جولائی 2022ء میں آزاد کشمیر کے کئی تاریخی مقامات کا وزٹ کیا جن میں منڈھول کے مقام پر موجود آخری ہچکیاں لیتا ہوا بدھ مت کا مذہبی مقام بھی شامل تھا. کشنک دور میں ایسے ایک مذہبی مقام کی اہمیت حاصل تھی. اِس چوبترے کے چاروں اطراف زمین پر مقامی لوگوں نے قبضہ کیا ہوا وہاں کاشت کاری کی جاتی ہے.لیکن کوشان دور میں ہونے والی بڑے پتھروں کی چاردیواری کے نشانات بلکل نہیں مٹا سکیں ہیں. چار دیواری کے آثا بڑے بڑے چکور پتھروں کی صورت میں موجود ہیں. محکمہ آثار قدیمہ آزاد کشمیر فری اور حرام خوری کی تنخواہ لیتا ہے. میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ کس طرح کے لوگوں کو بھرتی کیا جاتا ہے ہوسکتا زیادہ سفارشی لوگ ہی بھرتی کیئے جاتے ہیں جہیں اتنا معلوم نہیں ہے کہ مذہبی مقام کیسی جگہ پر بنایا جاتا ہے اور قلعہ کیسی جگہ پر بنایا جاتا ہے. کم از کم دو چار ماضی میں کی گئی سروے کی کتابوں کا مطالعہ ہی کرتے لیکن ایسا بلکل نہیں کیا گیا جو من میں آیا ٹھوک دیا. یہاں محمکہ آثار قدیمہ آزاد کشمیر کی طرف سے ایک بورڈ نصب کیا گیا ہے جس پر (Fort of Dera Mandal Hajira) درج کیا گیا ہے. اِس سائٹ کی دیواروں پر بے شمار درخت بڑے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے دیواریں بہت کمزور ہو چکی ہیں. محمکہ آثار قدیمہ والے تنخواہ کو حلال کرتے ہوئے یہاں تک ایک ٹریک بنوائے اور اِس مقام کی تمام زمین کو قبضہ مافیا سے چھوڑئے دیواروں سے تمام درختوں کو کاٹا جائے کم از کم یہ ورثہ محفوظ رہے.


شئر کریں

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے