وادی نیلم جیپ حادثہ ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق
وادی نیلم، صدام مغل ،کی نیوز
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقہ وادی نیلم کے بالائی علاقہ کیل کے قریب مارگلہ کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے تین سالہ بیٹی اور اس کی ماں سمیت چار افراد جان بحق اور چھ ذخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق جیپ سیاحتی علاقہ شاردا سے کیل جارہی تھی کہ مارگلہ کے مقام پر ہائیڈرول پاور ہاؤس کے قریب برف سے ڈھکی روڈ پر پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ایک کم سن بچی اور اسکی والدہ تین خواتین
سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ افراد ذخمی ہیں جن میں سے دو ذخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جاں بحق اور ذخمیوں میں سے ذیادہ کا تعلق شاردا کے ایک ہی خاندان سے ہے۔
جاں بحق ہونے والی خواتین فاطمہ بی بی زوجہ محمد یوسف عمر 32 سال اور اسکی تین سالہ کم سن بیٹی عظمیٰ بی بی اور خالدہ بی بی زوجہ آفتاب عمر 32 سال اور کم عمر لڑکا شامل ہیں ذخمیوں میں بھی زیادہ خواتین ہیں
ذخمی میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جن کو کیل اور شاردا کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
وادی نیلم میں خراب سڑکوں اور پرانی بوسیدہ گاڑیوں کی وجہ سے ہر سال پیش آنے والے حادثات میں درجنوں افراد جان گنوا بیٹھتے ہیں