پاکستانی سفارت خانہ لندن میں جموں کشمیر کی تصاویری نمائش
لندن، سفینہ خان
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں جموں وکشمیر کے حوالے سے ایک تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جو میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جموں کشمیر کے شہریوں کے حالات زندگی اور بھارتی فوج کی طرف سے ان کے ساتھ برتے جانے والے برے سلوک، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے نے یہ نمائش ایسے وقت میں منعقد کی جب جموں کشمیر کے دونوں حصوں میں بھارتی فوج کی طرف سے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر میں اترنے کے خلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔
تصویری نمائش کا پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، برطانوی لارڈ قربان حسین اور دیگر اہم شخصیات نے بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام 27 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا مقررین نے خطاب میں جموں کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل پاکستان کا موقف واضع ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہو۔
سیمینار سے لارڈ قربان حسین نے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری نے مسئلہ کشمیر پر بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ میں بھارت کے وزیر اعظم نہرو کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کئے گئے وعدوں سے ہی مکر گیا ہے۔
سیمینار سے مختلف مقررین نے ویڈیو لنک کے زریعہ بھی خطاب کیا۔