| |

دنیا کا بلند ترین کرکٹ کا میدان کہاں ہے ؟

شئر کریں

تحقیق( کی نیوز)

آج کل کرکٹ کے عالمی مقابلوں یعنی آئی سی سی ورلڈ کپ کا ہر طرف چرچا ہے ایسے میں مختلف دعوت کئے جا رہے ہیں کہ کرکٹ کا سب سے بلند ترین میدان کہاں واقع ہے۔

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے سرماہی دارالحکومت دھرم شالا میں واقع کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کا بلند ترین انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہے جس میں بین الاقوامی کرکٹ ہوتی ہے 2003 میں مکمل ہونے والے اس اسٹیڈیم میں 23ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے آج کل بھی اس اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے میچ کھیلے جا رہے ہیں سطح سمندر سے اس کی بلند 4790 فٹ ہے اس طرح یہ دنیا کا بلند ترین بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔

اگر بات کی جائے ڈومیسٹک کرکٹ یا دیگر کھیلوں کے بلند ترین قدرتی میدان کی تو یہ میدانوں جہاں باقاعدہ اسٹیڈیم تعمیر نہیں کیا گیا اور نا ابھی تک بین الاقوامی سطح کی کرکٹ ہوئی ہے تو اس میں پہلا نمبر ہے گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی پسن ویلی میں واقع ہے 8 ہزار پ
500 فٹ بلند اس میدان کے تین اطراف بلند پہاڑ ہیں جبکہ مشہور چوٹی راکا پوشی اس کے عقب میں واقع ہے اس لئے یہ میدان نا صرف بلند ترین بلکہ خوبصورت ترین بھی ہے۔ اگر یہاں اسٹیڈیم تعمیر ہوتا ہے اور مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ ہوتی تو پھر دنیا کا بلند ترین کرکٹ اسٹیڈیم کا اعزاز اس میدان کو ہی حاصل ہوگا۔

کرکٹ کا دوسرے نمبر پر بلند قدرتی میدان بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے علاقہ چائیل میں ہے جو کہ پہاڑی چوٹی پر واقع ہے جس کی چاروں اطراف گھنے جنگلات ہیں اس کی سطح سمندر سے بلندی 8 ہزار 18 فٹ ہے۔

گلگت بلتستان کی پسن ویلی کا میدان ہو یا بھارت کا چائیل یہاں کبھی انٹر نیشنل کرکٹ ہوئی تو یہاں کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹر سے ہی لیجایا جا سکے گا کیوں کہ گاڑی سے یہاں پہنچنا ممکن نہیں


شئر کریں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *