کھربوں روپے کی رائیلٹی دیں دس سال کے بل ایڈوانس لیں، چوہدری انوار الحق
اسلام آباد، مانیٹرنگ ڈیسک
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ ہم سے دس سال کے بجلی کے بلات پیشگی وصول کریں لیکن اس سے پہلے واپڈا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت کو ہائیڈرو پاور کی مد میں کھربوں روپے کی رائیلٹی اور جی ایس ٹی کی رقم ادا کیجائے۔
ایک نجی چینل کے ٹالک شو میں براہ راست گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نوار الحق کا کہنا تھا کہ ساٹھ کی دھائی میں منگلا ڈیم بنا ہم نے اپنا پورا شہر میرپور ڈبو اور پھر نیا شہر آباد کیا اور اس کو بھی منگلا اپ ریزنگ پراجیکٹ میں ڈبویا ہمارے اباؤ اجداد کی قبریں تک ڈوب گئیں اور اب ہم نے محلے آباد کررہے ہیں لیکن منگلا ڈیم کا اب ہمارے ساتھ معاہدہ ہورہا ہے نیٹ ہائیڈرل پرافٹ کا اور کہا گیا ہے کہ ہم سابق کھربوں روپے کے بقایا جات کو بھول جائیں۔ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کا ابھی تک کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تو جب معاہدہ تک نہیں ہوا ہمیں کیا ملنا ہے اس سے۔
انوار الحق کا کہنا تھا کہ ہم شائد آخری نسل ہیں جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں اب سوشل میڈیا کا دور ہے اب نوجوان رائیٹس کی بات کریں گے ۔
چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ستائیس سو میگا واٹ بجلی آزادکشمیر پید کرکے پاکستان کو دے رہا ہے اس کے بدلے ہم کیا مانگتے ہیں ہماری ضرورت تین سو ساٹھ اسی یا چار سو میگا واٹ ہے جو کہ مونگ پھلی ہے
ہم مفت بجلی بھی کہیں مانگتے ان ریٹس پر مانگ رہے ہیں جن پر آپ پروڈیوس کررہے ہیں۔
پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ جہاں سے پن بجلی پیدا ہو گی پہلا حق اس علاقے کا ہے جو پرافٹ ہو گا اس میں بھی پہلا حق اس علاقے کا ہے۔
میں نے اپنا موقع پاکستان کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے رکھا کمیٹی کے ممبران نے اس کو تسلیم کیا