| |

کشمیر، آبادی کی طرف آنے والا بیمار تیندوا ریسکیو کرلیا گیا

شئر کریں

مظفرآباد ،امیرالدین مغل (کی نیوز)

شدید سردی سے بیمار تیندوا آباد میں آگیا جسے محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریسکیو کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا۔

یہ واقعہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے مضافاتی علاقہ حسن گلیاں میں پیش آیا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ آفیسر شائستہ علی کے مطابق مقامی لوگوں نے فون کر کے تیندوے کی آبادی میں آنے کی اطلاع دی کہ تیندوے کی آمد کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پایا جا تا ہے اطلاع ملتے ہی محکمہ کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تیندوے کو بغیر بیہوش کئے کو بڑی مہارت سے پکڑا کر مظفرآباد لایا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شہر سے بیس کلو میٹر دور کیپٹو بریڈنگ سنٹر پٹہکہ منتقل کر دیا گیا ہے

ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نعیم ڈار نے ( کی نیوز ) کو بتایا ہے کہ نوجوان تیندوے کی عمر 8 ماہ ہے جو شدید سردی کی وجہ سے نمونیا کا شکار ہواہے اور بیمار ہونے کے بعد اس نے آبادی کا رخ کر لیا اچھی بات یہ ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری اطلاع دی اور اس کو ریسکیو کر لیا گیا نعیم ڈار کے مطابق کیپٹو بریڈنگ سنٹر پٹہکہ میں روزانہ کہ بنیاد پر اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور مکمل صحت یاب ہونے پر قدرتی ماحول میں واپس چھوڑ ریا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *