گلگت بلتستان، سیاحوں پر ٹیکس میں ہوشربا اضافہ

گلگت بلتستان، سیاحوں پر ٹیکس میں ہوشربا اضافہ

شئر کریں

گلگت( کی نیوز)

گلگت بلتستان میں غیر مقامی سیاحوں پر ٹیکس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے 25 دسمبر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان آنے والی سیاحوں کی گاڑیوں پر فی گاڑی 2 ہزار روپے جبکہ موٹر بائیک پر 500 روپے چارجز لاگو کئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ چارجز گلگت بلتستان سے باہر سے آنے والے سیاحوں نان ڈومیسائل ہولڈر پر لاگو ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلوں کی رجسٹریشن اور سالانہ فیس میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے فائیو سٹار ہوٹل کی رجسٹریشن فیس 2 لاکھ 50 ہزار جبکہ سالانہ ریونیول فیس 1 لاکھ روپے فور سٹار ہوٹل کی رجسٹریشن فیس 2 لاکھ سالانہ ریونیول فیس 50 ہزار تھری سٹار ہوٹل کی 75 ہزار ریونیول فیس 40 ہزار ٹو سٹار ہوٹل رجسٹریشن 50 ہزار سالانہ ریونیول فیس 30 ہزار روپے جبکہ ون سٹار ہوٹل کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار سالانہ 20 ہزار ریونیول فیس مقرر کی گئی ہے۔ یہ تمام چاجز گلگت بلتستان سے باہر کے رہنے والے نان ڈومیسائل ہولڈرز کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

admin

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *