وادی نیلم، ایک اور حاملہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی
وادی نیلم، سیف السلام (کی نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم کے سب سے سرد اور آخری گاؤں تاؤبٹ بٹ میں ایک 21 سالہ خاتون کی برفباری کے دوران نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے سیکڑوں افراد جمع ہیں اور اس بات پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں کہ سات ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی ہے جس کو علاقے کی رابطہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے چارپائی پر اٹھا کر اسپتال لیجایا جا رہا تھا اور وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی
گزشتہ ایک ہفتہ میں وادی نیلم کی گریس ویلی میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ حاملہ خاتون بروقت طبی امداد نا ملنے پر چل بسی ہے
جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کے گاؤں کہ سڑک کئی روز سے بند ہے حالانکہ سڑک پر اتنی برف نہیں کہ سڑک کو فور بائے فور گاڑیوں کیلئے کھولا نا جا سکے اگر سڑک کھلی ہوتی تو ہم مریض کو گاڑی کے ذریعہ کیل میں تحصیل ہیڈ کواٹر پہنچا سکتے تھے
تاؤبٹ گاؤں کے قریب ہلمت گاؤں میں واقع پاکستان آرمی کا طبی مرکز ہے حاملہ خاتون کو اس کے عزیر و اقارب وہاں لائے اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا بلڈ پریشر بہت ہائی تھا جس کو نارمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نا ہو سکی اور جاں بحق ہو گئی جس کے بعد خاتوں کی ڈیڈ باڈی رات کو ہی اس کے گھر روانہ کر دی گئی
نماز جنازہ کہ ادائیگی ہے دوران مقامی سیاسی سماجی رہنما یححی شاہ نے نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے ہماری خواتین شدید سردی میں برفانی راستوں میں ماری جا رہی ہیں
گزشتہ دنوں گاؤں ہلمت میں بھی ایک حاملہ خاتون سڑک کی بندش کی وجہ سے اسپتال نا پہنچ سکی اور جاں کی بازی ہار گئی گریس ویلی دو یونین کونسلوں پر مشتمل علاقہ ہے جو موسم سرما میں دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ جاتا ہے لوگوں کو برفباری میں پیدل سفک کرنا پڑتا ہے بعض اوقات مریضوں کو ڈیڈ باڈیز کو بھی اٹھا کر لانا پڑتا ہے۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم جنجوعہ نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ گریس ویلی کی سڑک کو کھولنے کی کوشش کررہی ہے لیکن سڑک پر سخت کورا جما ہوا ہے شدید سردی ہے علاقے میں درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے
ڈپٹی کمشنر نیلم کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے کمشنر مظفرآباد نے بھی تمام ڈویژنل سطح پر محکموں کو بالائی وادی نیلم پہنچنے کی ہدائت کی ہے