کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری شروع
| |

کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری شروع

شئر کریں

کی نیوز رپورٹنگ ٹیم، وادی نیلم صدام حسین، باغ محمد شہزاد خان، سرینگر مانیٹرنگ ڈیسک

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے جمعے کے ہلکی برفباری اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ کے نواحی علاقوں لسڈنہ ،گنگا چوٹی پر ہلکی برفباری ہوئی ہے جبکہ ضلع حویلی کے درہ حاجی پیر سمیت دیگر بلند علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ہے

وادی نیلم کی گریس ویلی سمیت دیگر بلند پہاڑوں پر بھی جمعے کی شام سے ہلکی برفباری شروع ہو گئی ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق برفباری کا سلسلہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں برفباری دیکھنے لوگ گھروں سے نکل آئے جبکہ وادی کی سیاحت کیلئے آنے والے سیاح بھی برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے


شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *