پاکستانی وزیر اعظم، آرمی چیف کا کشمیریوں سے اظہار یک جہتی
مظفرآباد( کی نیوز)
پاکستان کی حکومت کی طرف سے ہر سال کی طرح کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا دن پانچ فروری کو منایا گیا اس موقع پر پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر یہ دن بھرپور انداز میں منایا گیا کئی دیگر ممالک میں بھی اس مناسبت سے تقریبات منعقد ہوئیں۔
پانچ فوری دن دس بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بننا شروع ہوئی پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے راستوں پر شہریوں نے انسانی ہاتھوں کہ زنجیریں بنائی اس موقع پر جلسے جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا۔
پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جرنل عاصم منیر نے بھی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ کے موقع پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے مختلف شڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا جبکہ مختلف مقامات اور عمارتوں پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو آمد رفت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کیا یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی کشمیری جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز حریت کانفرنس، مہاجرین کشمیر اور مسلم لیگ کے وفد سے ملاقات بھی کی۔
پاکستان مسلح افواج کے سربراہ جرنل عاصم منیر نے بھی یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی مختلف وفود سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سرگرمیوں اور مصروفیات کی نجی میڈیا کو کوریج کیلئے مد عور نہیں کیا گیا تھا۔
شہباز شریف اور عاصم منیر کا خطاب
پاکستان کے زیر انتظام میاں محمد شہباز شریف نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات کرے، متنازعہ جموں کشمیر ہے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے زریعہ ہوگا پاکستان کشمیریوں کے جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔
آرمی چیف جرنل عاصم منیر کا ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تین جنگیں کی ہیں اور دس جنگیں کرنا پڑی تو بھی کریں گے ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آئی کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے کیلئے کوشش کرنا چاہئے انہوں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انٹر نیٹ کی سروسز بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں گے اور نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کریں گے۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم نے بھی خطاب کیا سپیکر آسمبلی نے میاں شہباز شریف کو تحائف بھی پیش کئے جبکہ اسمبلی آمد سے قبل میاں شہباز شریف کو پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔