بنجوسہ جھیل بھی منجمد، کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری

شئر کریں

وادی نیلم میں سب سے ذیادہ سردی پڑ رہی ہے جہاں پارہ منفی 19 تک گر گیا ہے۔

مظفرآباد، سیف الاسلام (کی نیوز)

خشک سردی کی شدت میں بدستور اضافہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بالائی علاقے اور شہر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں شدید سردی سے راولاکوٹ شہر کے قریب سطح

سمندر سے 6499 فٹ بلند بنجوسہ جھیل بھی منجمد ہو کر رہ گئی ہے۔

منجمد جھیل کی ویڈیو اور فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں فوٹو اور ویڈیو میں جھیل کے ارد گرد کا علاقہ سیاحوں سے خالی پڑا ہوا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے سیاح نہیں آ رہے البتہ برفباری کی صورت میں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت دیگر شہر سموگ کی لپیٹ میں ہیں فضا گرد و غبار سے اٹی ہوئی ہے خشک سردی کی وجہ سے موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

سب سے ذیادہ سردی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں منفی 19 ریکارڈ کی گئی ہے

گلگت بلتستان میں سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے گلگت شہر میں اس وقت درجہ حرارت کم سے کم منفی 8 سینٹی گریڈ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت میں ان دنوں میں دس سال قبل منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اسکردو میں منفی 11 ہے

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اگلے کئی روز تک بارش برفباری کا کوئی امکان نہیں البتہ خشک سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Muhammad Saif Ul Islam
Muhammad Saif Ul Islam

شئر کریں

مزید خبریں پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *